فیصل آباد : خواجہ سراؤں کیلئے ملک کے پہلے نجی اسکول میں کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، خواجہ سراؤں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈھنڈی والا میں خواجہ سراؤں کے لیے قائم کیے گئے ملک کے پہلے نجی اسکول میں باقاعدہ درس و تدریس کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
خواجہ سرا پیلس نان فارمل نامی ہائی اسکول میں بچوں سمیت42خواجہ سرا طالب علموں نے داخلہ لیا ہے، اسکول کی ڈائریکٹر سعدیہ نورین نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے دن خواجہ سرا جیکسن نے لیکچر دیا اور بچوں کو حروف تہجی اور اردو گرائمر سکھائی۔
انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کو دو سال میں میٹرک اور فنی کورس کروایا جائے گا، طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ کتابیں، یونیفارم اور اسٹیشنری بھی مفت فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ مفت پک اینڈ ڈراپ سروس اور ماہانہ3ہزار روپے وظیفے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے اسکول قائم
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں کو ٹیوٹا سے فنی کورس کروائے جائیں گے اور ایف اے پاس دو خواجہ سراؤں کو مختلف اداروں میں ملازمت دلائی جائے گی جہاں وہ بہتر روزگار کے ساتھ ساتھ عزت کی زندگی گزار سکیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا نیوزکاسٹر متعارف
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔