فیصل آباد : دو روز پہلے قتل کئے گئے شخص کی قاتل اس کی بیوی ہی نکلی۔ فوزیہ نے 2روز قبل امین کو زہر دے کر قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے رڑکا کی فوزیہ نامی خاتون نے دو روز پہلے اپنے شوہر امین کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچایا۔
رپورٹ کے اندراج کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی، مقتول امین کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے فوزیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ توابتدائی تفتیش میں ہی ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کر کے امین کی لاش کا پتہ بتادیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے دو روز پہلے اپنے خاوند کو زہر دے کر ہلاک کیا۔ اور لاش گھر کے صحن میں ہی دفنادی تھی۔
پولیس نے مقتول کی لاش برآمد ہونے کے بعد ملزمہ فوزیہ کوتحویل میں لے کر اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔