فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.
اے اآر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم اسفند یار کو لاہور سے گرفتارکرلیا گیا.
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر ویڈیوز اور تصاویر حاصل کی تھیں جب لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل کردیں.
ایف آئی اے حکام کے مطابق لڑکی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے نازیبا تصاویر برآمد کرلین.
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
Comments
- Advertisement -