بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس سے متعدد بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دارالاحسان کے قریب شالیمار ایکسپریس رات گئے ٹریلر سے ٹکرا گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن سمیت ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ٹرین حادثہ کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، ریلوے حکام کے مطابق ٹریلر پھاٹک پر پھنس گیا تھا جب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین پہنچ گئی۔

شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کلیئر کرنے میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان


ادھر رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم ہوا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں