فیصل آباد: انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں عدیل اور عمان شامل ہے، ہلاک دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
دہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں نے امریکی شہری وارن وائنسٹائن کو بھی اغوا کیا۔
سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے رئیس ماما کے قریبی ساتھی مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔