فیصل آباد : خواتین چور گینگ نے جیولری شاپ میں زیورات دیکھنے کے دوران سونے کا چوری کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے نواباں والا میں خواتین گینگ سرگرم ہوگیا، گینگ جیولری شاپ میں زیورات دیکھنے کی غرض سے داخل ہوئیں اور زیورات دیکھنے کے دوران ہاتھ کی صفائی دکھا دی۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین گینگ نے زیورات دیکھنے کے دوران سونے کا ہار چوری کرلیا، فوٹیج میں ایک خاتون کو ہار چادر کے نیچے چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور کے علاقے فیروز کے ناگرہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد قتل جان کی بازی ہار گئے۔
مقتولین میں اکمل اور عمران نامی دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ قتل ہونے والا تیسرا شخص مقتول بھائیوں کا ملازم تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ علی الصبح پیش آیا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔