فیصل آباد: کانسٹیبل عابد علی کے قاتل 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ ماہ کانسٹیبل عابد علی کو ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کیا تھا، شہید کانسٹیبل عابد تھانہ ٹھیکر ی والا میں لیگل ڈیوٹی پر مامور تھے ، دورانِ ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سینے پر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
تاہم اب فیصل آباد پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد علی کے قاتل 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں، ملزمان عبدالمجید، شمشاد کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لارہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملاں پور میں ملزمان کے 6 ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کیا، دونوں ملزمان ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے گئے، ملزمان ڈکیتی، راہزنی کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔