فیصل آباد میں پولیس نے 10 سال کی بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد میں کم عمر بچی سے شادی کرنے والے دلہا، نکاح خواں، گواہوں اور دلہن کے والد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اسماعیل جتوئی نے پانچویں جماعت کی طالبہ مسکان سے شادی کی، جس کے بعد دلہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم نکاح خواں، گواہوں اور دلہن کے والد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 2 ہفتے قبل 10 سال کی بچی سے شادی کی تھی، کم عمر بچی کے نکاح کے بعد رخصتی بھی کر دی گئی تھی۔ دلہا کی گرفتاری کے بعد دلہن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہےہیں