بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: کراچی کی فائزہ اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی لڑکی فائزہ اعظم خان کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی کی فائزہ اعظم پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں لیکن انہوں نے اپنی زبردست بیٹنگ اور چوکے، چھکے لگا کر سب کو حیران بھی کردیا ہے۔

فائزہ چھٹی والے دن کراچی کے فیریئر ہال میں بیٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو خواتین ہمیں جوائن کرنا چاہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔

فائزہ اعظم نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان ویمن ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہیں اور اگر حجاب کے ساتھ ویمن ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملے تو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا شروع کی تو لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن زیادہ تر لوگ سپورٹ کرتے ہیں۔

فائزہ اعظم کے چھوٹے بھائی نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ انٹرنیشنل لیول پر کھیلیں تو فخر محسوس ہوگا۔

فائزہ بڑی بہن نازیہ نے کہا کہ میں بھی بہن کے ساتھ کھیلتی ہوں لیکن جس طرح وہ کھیلتی ہیں اس طرح کوئی نہیں کھیلتا، میری خواہش ہے کہ انہیں ویمن ٹیم میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فائزہ کو موقع ملے تو یہ ملک کا نام روشن کرسکتی ہے۔

اہم ترین

روبینہ علوی
روبینہ علوی
روبینہ علوی اے آر وائی نیوز کراچی سے وابستہ ہیں

مزید خبریں