شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ فائزہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں کہیں جانے کے لیے تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فائزہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پنجابی گانے کے بول ’فر ملانگے‘ لکھے۔
واضح رہے کہ گانا ’فر ملانگے‘ پنجابی گلوکار ساوی کاہلون نے گنگنایا ہے جسے اداکارہ نے ویڈیو میں شامل کیا۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان نے ’رامین‘ کا کردار نبھایا تھا۔
’بےبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔