جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکار فیضان شیخ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

- Advertisement -

فیضان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم نے ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور تقریباً ہر چیز کو اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘

Faizan Sheikh And Maham Amir Expecting Their First Child

انہوں نے کہا کہ ’یہاں ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم بہت جلد اپنی خوشی کے ساتھ مل جائیں گے یعنی ہماری فیملی بڑی ہونے والی ہے۔‘

Faizan Sheikh And Maham Amir Expecting Their First Child

اداکار نے کہا کہ ’خوشیاں بانٹنے سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم آپ کی غیرمشروط محبت، تعاون اور سب سے زیادہ آپ کی قیمتی اور ان گنت دعاؤں کے خواہاں ہیں جو ہمارے آنے والے خاندان کے نئے رکن کے لیے ہیں۔

فیضان شیخ نے مزید لکھا کہ ’ہمارا ننھا مہمان بہت جلد آنے والا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں