پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

ماہم سے ناراضگی ہوتی ہے تو ساس کو کہتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔فیضان شیخ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیضان شیخ نے ساس اور داماد کے رشتے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار فیضان شیخ نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اہلیہ ماہم کے ساتھ ناراضگی ہوتی ہے تو ساس سے شکایت کرتے ہیں کہ بیٹی کو سمجھائیں؟

- Advertisement -

فیضان شیخ نے کہا کہ میں بالکل ساس سے کہہ دیتا ہوں کہ انہیں سمجھائیں اور ماہم بھی مجھے کہتی ہیں کہ امی کو نہیں بتائیے گا ورنہ وہ میری کلاس لے لیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہم اور میری امی کی صبح جلدی اٹھنے کی عادت ہے اگر کبھی ماہم سو رہی ہیں اور ساس کی کال آگئی تو میں فون اٹھا لیتا ہوں وہ پوچھتی ہیں کہ ماہم کہاں میں بتاتا ہوں کہ سو رہی ہے تو بس اسی وقت وہ انہیں ڈانٹتی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ساس ماہم سے کہتی ہیں کہ گیارہ بج رہے ہیں اگر تم شوٹنگ پر نہیں ہو تو اب تک سو کیسے رہی ہو، وہ فوراً کہتی ہیں کہ نہیں امی میں جاگ رہی تھی بس اٹھنے ہی والی تھی۔

واضح رہے کہ فیضان شیخ اور ماہم عامر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے ہاں دسمبر 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ہادیہ فیضان رکھا۔

یاد رہے کہ فیضان شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں شرکت کی تھی جس کے میزبان اداکار عدنان صدیقی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں