لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نومئی سانحہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بطور پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔
فیض اللہ کموکا کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں ہوں، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی کے متعدد اور اہم رہنما پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔