جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جعلی اکاﺅنٹس کھولنے کا الزام : نیب نے کراچی سے دو بینک افسران کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث دو بینک افسران کو کراچی سے گرفتار کرلیا، ملزمان کو آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے کراچی سے دو بینک افسران کو گرفتار کو حراست میں لیا۔

نیب ٹیم نے کراچی حبیب بینک کے سابق منیجر آپریشنز علی شیر اورسابق ایریا منیجر محمد فاروق کو گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار بینک افسران پر پارک لین کیلئے قرضے دینے میں کرپشن کا الزام ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس، بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں روپڑا

اس کے علاوہ دونوں افسران پر نیب کو غلط ریکارڈ دینے کا بھی الزام ہے، ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار دونوں بینک افسران کو آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، دونوں ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں