اشتہار

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس : ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے والا شخص سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45غیرملکی دورے کرنے والا شخص سامنےآگیا، مشتاق نامی شخص ایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات تھا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور انکشاف ہوا ، ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے والا شخص سامنےآگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق نامی شخص کوایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات کروایاگیا، مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹررخسانہ بنگش کے لیٹر ہیڈ سے ہوئی، نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا ہے۔

- Advertisement -

نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس، ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آگیا

یاد رہے اکتوبر 2018 میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں معروف ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آیا ہے اور ایان علی کےاکاؤنٹس سے دیگر جعلی اکاؤنٹس کالنک مل گیا ہے، جن سے بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان ہی اکاؤنٹس سے ماڈل کے دبئی کے ٹکٹ بھی خریدے جاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق ایان علی کے غیر ملکی دوروں کے لیے جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکالی گئی اور اُن کی وہاں رہائش، طعام و قیام و خریداری کے پیسے بھی اسی طرح ادا کیے گئے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا بعد ازاں انہیں رہائی ملی اور پھر وہ عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں