پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سکھر : بے نامی اکاؤنٹس، ناخواندہ ہاریوں سے دھوکہ سے انگوٹھے لگوائے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بے نامی اکاؤنٹس سامنے آگئے، غریب اور ناخواندہ ہاریوں کے نام پر دھوکہ سے اکاؤنٹس کھلوائے گئے، ایف آئی اے نے بینکوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی کے بعد اب سکھر میں بھی مبینہ بےنامی اور جعلی ا کاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، چار نجی بینکوں میں اکاؤنٹس گندم کی پروکیورمنٹ کےنام پر کھلوائے گئے۔

اکاؤنٹس مبینہ طور پر ناخواندہ ہاریوں اور  با اثر شخصیات کے ملازمین کے نام پر کھولے گئے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاریوں سے بینظیر انکم اسپورٹ فنڈ کی رقم کے نام پر اکاؤنٹس کیلئے انگوٹھے لگوائے گئے۔

اسکینڈل کا پھیلاؤ سندھ کے مزید اضلاع تک ہونے کا امکان ہے، مذکورہ اسکینڈل میں بینک اہلکاروں، سرکاری افسران اور سندھ کی دیگر اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی بینکوں کو اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے ایف آئی اے کے نوٹسز موصول ہوگئے ہیں، مذکورہ نوٹسز محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری کے لئے جاری رقم کی مد میں جاری کئے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، جعلی بینک اکاؤنٹس کا ایک اورکیس سامنے آگیا، فیکٹری مزدور کا شناختی کارڈ استعمال

خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں اب تک فالودے والا، رکشے والا، ٹیکسی والا، طالب علم، فیکٹری مزدور، مرحوم افراد اور دھوبی کے جعلی اکاؤنٹس اور فیکٹریوں کی خبریں آچکی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں