پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس، ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

روالپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں معروف ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آگیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایان علی کےاکاؤنٹس سے دیگر جعلی اکاؤنٹس کالنک مل گیا جن سے بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان ہی اکاؤنٹس سے ماڈل کے دبئی کے ٹکٹ بھی خریدے جاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق ایان علی کے غیر ملکی دوروں کے لیے جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکالی گئی اور اُن کی وہاں رہائش، طعام و قیام و خریداری کے پیسے بھی اسی طرح ادا کیے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا بعد ازاں انہیں رہائی ملی اور پھر وہ عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس: تحقیقاتی کمیٹی کو مزید بے نامی اکاؤنٹس مل گئے

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو  راولپنڈی کی کسٹمزعدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں ہوئی تھی ، جس میں ججز نے ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کی برہمی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری موکلہ بیمار ہیں لہذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

محکمہ کسٹمز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ بہانے بناکر عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتناعرصہ گزر گیا ملزمہ کوجان بوجھ کرپیش نہیں کیا گیا، ملزمہ کے پہلےبھی دو باروارنٹ جاری ہو چکے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

عدالت نے ایان علی کے پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں اگلی سماعت 22 اکتوبر کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں