جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل ہوگیا اوربینکنگ کورٹ کو دستاویزات موصول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس واپس کراچی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ کو کیسز کی دستاویزات موصول ہوگئیں۔

اومنی گروپ کےسربراہ انور مجید نےای سی ایل سےنام خارج کرنےکی درخواست دائرکردی ، جس میں کہا ہے کہ علاج کیلئے ملک سے باہر جانا ہے ، نام ای سی ایل سےنکالا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ کیسز واپس کراچی منتقل ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ نےملزم کو ٹرائل کورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی، میرے موکل کی عمر 82 سال ہوچکی ہےعلاج کے لیےباہرجانا چاہتےہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز نومبر 2019 میں نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور اوردیگر نامزد ہیں اور ملزمان پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں