اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس: مرادعلی شاہ اورقائم علی شاہ کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے مرادعلی شاہ اورقائم علی شاہ کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی، چیئرمین نیب نے منظوری دے دی ، عید کے بعد کیس میں گرفتاریوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کی فروخت کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے چئیرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے انوسٹیگیشن کی منظوری دے دی ہے، عید کے بعد کیس میں نامزدملزمان کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

دونوں شوگر ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ اومنی گروپ کو فروخت کیاگیا، جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا، قومی احتساب بیورو شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کےمعاملے پر بھی تحقیقات کررہا ہے، جس کے دوران بہت سی اہم باتیں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان ریکارڈ کرادیا

مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ اپنے بیانات بھی نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں