کراچی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے جاری فنڈ ریزنگ مہم کو جعلی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے، کسی نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر کرونا وائرس کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کر رکھی ہے۔
اسد شفیق کا کہنا تھا کہ لوگ اس میں اپنے پیسے ڈال رہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ جعلی اکاونٹ بنایا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں انسٹاگرام استعمال نہیں کرتا۔ ٹیسٹ کرکٹر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔