منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ اسکینڈل، انتظامیہ کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی(آئی ایچ آر اے) نے وفاقی دارالحکومت میں 3 لیبز کو کام سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے کے اسکینڈل کے سدباب کے لیے متعلقہ انتظامیہ نے ایکشن لیا اور دو لیبارٹریز کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

ترجمان آئی ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، اس کے علاوہ اسلام آباد میں قائم 11ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی سروسز معطل کی گئی ہیں۔

ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے بتایا کہ صفائی کی نا قص صورت حال پر 2میڈیکل اور ڈینٹل سینٹر کو بھی سیل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ 2 ہفتے میں 55 ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا معائنہ کیا گیا، 37 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کو رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کیے۔

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 38 اداروں کو بھی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں