منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

نجی بینک سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نجی بینک سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی،ضبط کی گئی جعلی کرنسی کی مالیت83 لاکھ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران نجی بینک سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی اےحکام نے بتایا کہ ضبط کی گئی جعلی کرنسی کی مالیت83 لاکھ روپےہے، ابتدائی تفتیش کےمطابق جعلی کرنسی میں نجی بینک کاملازم ملوث ہے،ایف آئی اے

پشاور:بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قبضےمیں لےلی گئی ہے اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایف آئی اے کو نجی بینک کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں