ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کوریئرکے ذریعے بھیجی گئی جعلی کرنسی نوٹوں کی شپمنٹ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

رانی پور: کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی دولاکھ روپے سے زائد کے جعلی کرنسی نوٹوں کی شپمنٹ پکڑی گئی اور میڈیکل اسٹور مالک کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں اور پولیس نے خیرپور کے علاقے رانی پور میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی جعلی کرنسی کی شپمنٹ پکڑلی۔

پولیس نے بتایا کہ پشاور سے کوریئر کے ذریعے میڈیکل اسٹور پر ہزار کے نوٹوں پر مشتمل دو لاکھ روپے کے دو پیکٹ بھیجے گئے تاہم کارروائی کے دوران میڈیکل اسٹور مالک کو جعلی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے گروہ کی جانب سے اسی روز پشاور سے ہری پور اور اسلام آباد کیلئے بھی جعلی کرنسی کے پیکٹ بھیجے گئے۔

جعلی کرنسی اس کے علاوہ دیگر کن علاقوں میں بھیجی گئی، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ پولیس نے کرنسی منگوانے والے میڈیکل اسٹور مالک سے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں