بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پیسے دو اور مقالے خریدلو، برطانیہ میں بڑا تعلیمی اسکینڈل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی بڑا تعلیمی اسکینڈل سامنے آگیا ہے، برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے لیے مقالے بکنے لگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے مقالے خریدنے کے اسکینڈل نے تہلکہ مچادیا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ملک میں آن لائن ملز ہیں جو پی ایچ اڈی کے مقالے 4 لاکھ روپے سے 11 لاکھ روپے میں بیچ رہی ہیں۔

[bs-quote quote=”آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں نے جعلی تھیسز والوں کو ڈگری دینے کا الزام مسترد کردیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی نے بھیس بدل کر کمپنی سے راز اگلوایا، ایک کمپنی نے اقرار کیا کہ ہر سال بارہ ہزار طلبہ مقالے خریدتے ہیں جن میں پچاس آکسفورڈ اور کیمبرج میں پی ایچ ڈی کے طلبہ ہیں۔

آن لائن کمپنیاں فی مقالہ چھ ہزار پاؤنڈ میں فروخت کررہی ہیں، یہ مقالے کینیا کے شہریوں سے لکھوائے جاتے ہیں روزانہ ایک سو جعلی تھیسز کی فروخت نے برطانیہ میں تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ بیچنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ آدھی رقم دو، آدھا مقالہ خرید لو، بقیہ رقم میں بقیہ مقالہ خرید لو، استاد کو دکھانے پر پسند نہ آئے تو مقالہ تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شیکسپیئر کے ناولوں پر مقالہ ہو یا نفسیاتی امور کے تجزیوں کا مقالہ سب کچھ دستیاب ہوتا ہے، ایک مل نے اعتراف کیا کہ اسے روزانہ 100 آرڈر ملتے ہیں جن میں سے 15 سے 20 پی ایچ ڈی کے مقالوں کے ہوتے ہیں۔

دوسری جانب آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں نے جعلی تھیسز والوں کو ڈگری دینے کا الزام مسترد کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں