بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی بلال ٹاؤن کے رہائشی 22 سالہ نوید احمد نے لڑکی کے مسترد کئے جانے پر بدلہ لینے کی ٹھانی اور فیس بک پر جعلی پروفائل بناکر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

لڑکی کے والد کی شکایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کی اور الیکٹرانک ٹرانزیکشن ایکٹ کی دفعات 36 اور 37 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد ضعیم کا کہنا ہے کہ نوید کافی عرصے سے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر صرف لڑکی کو نہیں بلکہ اس کے سارے خاندان کو بدنام کر رہا تھا۔

ایف آئی اے نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کا پاسورڈ، ای میل ایڈریس اور اس کی ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا حاصل کرکے فائنل رپورٹ کے لئے فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق رواں سال 25 سے زائد سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل ہونے والے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں