منچن آباد: جعلی پیرنےجن نکالنےکیلئےخاتون کےہاتھ پاؤں پر انگارے رکھ دیے، جعلی پیرخادم شاہ کےخلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے جہالت کی انتہا کردی، خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاؤں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ، جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔
خاتون کے چیخو پکار پر رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا اور تشوش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر جن نکالنے کیلئے 20ہزار روپے بھی لے چکا ہے۔
منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نےگرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفشیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں : خواتین کو زدوکوب کرنے والا جعلی پیر گرفتار
یاد رہے راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے خواتین کو زدوکوب اور بدتمیزی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم خواتین کو جن نکالنے کے بہانے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جعلی پیر محمد یونس عرف ڈبہ پیر ولد برکت علی کے خلاف کافی شکایات موصول ہوتی تھیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی تھی۔
ڈی پی او راولپنڈی نے خواتین کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جو جعلی پیر کے چیلے ہیں جو سادہ لوح خواتین کو گھیر کر اس کے پاس لے کر جاتے تھے۔