The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے جعلی خاتون پولیس افسر گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران جھاڑیوں سے 4 راکٹ لانچر برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون پولیس افسر کو حراست میں لے لیا، گرفتار خاتون خود کو انسپکٹر ظاہر کررہی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ فدا حسین کے مطابق گرفتار ملزمہ متعدد لڑکیوں سے پولیس میں بھرتی کے نام پر پیسے بٹور چکی ہے، ملزمہ کئی شہریوں کو پولیس میں نوکریوں کا جھانسہ دے چکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ادھر سچل پولیس نے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران جھاڑیوں سے 4 راکٹ لانچر برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں