ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

جعلی شناختی کارڈ بنانے کا الزام، گوادر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت نادرا کے 2اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گوادر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت نادرا کے دواہلکار گرفتار کر لئے گئے، جعلی شناختی کارڈز کا معاملہ اے آر وائی نیوز نے بے نقاب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز ہوگئی، کراچی اور اسلام آباد کے بعد گوادر میں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی، جہاں سے دو نادرا اہلکار پکڑے گئے۔

گرفتار اہلکار ایرانی باشندوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث پائے گئے تھے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہدایت جاری کی ہے کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے عناصر کے خلاف صرف محکمانہ کاروائی ہی نہیں بلکہ انکی فوری گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ اے آروائی نیوز کے پروگرام سر عام نے چند ہزار روپوں میں قومی شناختی کارڈوں کے نیلام کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں