اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور: ملٹی نیشنل کمپنی کے دفترسے جعلی اسٹنٹس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملٹی نیشنل کمپنی کے سیلز آفس پر چھاپے کے دوران دل کے مریضوں کو لگائے جانے والے چالیس غیر رجسٹرڈ اسٹنٹس بر آمد ہو گئے۔ فیڈرل انسپکٹر ڈرگ نے مذکورہ کمپنی کا سیلز آفس سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دولت کے حصول کیلئے انسانی جانوں سے کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹس لگائے جانے کے انکشاف کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔

ڈریپ نے لاہور میں ملٹی نیشنل کمپنی کےسیلز آفس پرچھاپہ مار کرچالیس غیررجسٹرڈ اسٹنٹس بر آمد کرلئے۔ برآمدگی کے بعد فیڈرل انسپکٹر ڈرگ نے کمپنی کا سیلز آفس سیل کر دیا۔

وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ اسٹنٹس کی فروخت اوراستعمال غیرقانونی ہے۔ گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

لاہور سے گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ مل کرمریضوں کو اسٹنٹ ڈالنے کامشورہ دیتے تھے، چھ ہزار روپے مالیت کےاسٹنٹ کے دولاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے۔ جعلی اسٹنٹ کے معاملے پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس بھی لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں