تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

جعلی ڈاکٹر مریضہ کو لوٹ کر بھاگ گئی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع جنرل اسپتال میں ایک نامعلوم خاتون نے ڈاکٹر کا روپ دھار کر مریضہ کو قیمتی زیورات اور نقدی سے محروم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں بدھ کے روز نامعلوم خاتون ڈاکٹر کا یونی فارم پہن کر وارڈ میں داخل ہوئی اور اُس نے مریضہ کے ساتھ موجود لڑکی کو وارڈ سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

مریضہ کے ساتھ موجود لڑکی وارڈ سے باہر گئی پھرجب واپس آئی تو دیکھا مریضہ کے پاس رکھی جیولری اور نقد رقم موجود نہیں ہے۔

مریضہ کے عزیز و اقارب واقعے کے بعد اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے لوٹنے والی خاتون کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا تو معلوم ہوا ایسے حلیے کی کوئی بھی خاتون اسپتال کی ملازم نہیں اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر ہے۔

اہل خانہ نے کوٹ لکھ پت پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا اور بتایا کہ جعلی خاتون ڈاکٹر نے دوائی کھلانے کا کہہ کر بچی کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -