تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی لیڈی ڈاکٹر کیساتھ کیا ہوا؟

پیرس : فرانسیسی عدالت نے تین سال تک لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی خاتون ڈاکٹر کو قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جو بغیر کسی میڈیکل کی تعلیم کے بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی خاتون ڈاکٹر رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ میں بیچلرز ڈگری کی حامل تھی، لیکن 31 سالہ خاتون سونیا نے 2018 میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے یہ دھندہ شروع کیا۔

خاتون نے میڈیکل کی جعلی ڈگریاں بنوائی اور بطور جنرل فزیشن منفعت بخش کام کا آغاز کیا اور اکتوبر 2021 میں بے نقاب ہوگئی جس کے بعد خاتون آنکھوں کی ڈاکٹر بن گئی۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں ججز نے خاتون کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے جرم میں دو برس قید کی سزا سنا دی۔

Comments

- Advertisement -