جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے خواتین سے شادیاں کرنے کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کے انکشاف کے بعد پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا  تو ملزم کی ایک بیوی نے اسےدیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑجڑ دیا ، متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم ناصر کے ساتھ 2014 میں نکاح ہوا تھا اور کاروبار کےسلسلے میں مجھ سے 8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر مجھ سے دھوکہ دہی کی ، ملزم نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بنا رکھا ہے اور ناصر اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرچکا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے ،نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مزید 2خواتین نے پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں