ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کراچی : جعلی شادیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن پولیس نے خواتین کو دھوکہ دے کر ان شادیاں کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم ناصر کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے متعدد خواتین سے جعلی شادیاں کرنے میں ملوث ملزم ناصر کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا، مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا اور کھری کھری سنائیں۔

میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم ناصر کے ساتھ 2014 میں نکاح ہوا تھا، کچھ روز بعد ملزم کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔

،متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر مجھ سے دھوکہ دہی کی، اس نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بنا رکھا ہے، ملزم اس سے قبل بھی اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے، ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے اور یہ نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مزید دوخواتین نے پولیس سے رجوع کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں