کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سےجعلی مولویوں نےمذہب کاغلط استعمال کیا اور ان جعلی مولویوں نےلاکھوں سادہ لوح افراد کو گمراہ کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں آزادی مارچ پر وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ جعلی مولوی ایسے کام کراتے ہیں جو دین اور عقل کے خلاف ہیں۔
کئی دہائیوں سے ان جعلی مولویوں نے
مذہب کا غلط استعمال کرکے لاکھوں سادہ
لوگوں کو گمراہ کر رکھاہے!
بجائے سیدھا راستہ دکھانے کے، یہ ان
سےایسے کام کرواتے ہیں جو کہ دین اور
عقل دونوں کے خلاف ہیں.
علماء پر معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری
ہے نہ کہ اس میں فتنہ فساد برپا کرنے کی pic.twitter.com/j3nJwST27d
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 2, 2019
علی زیدی نے لکھا کہ کئی دہائیوں سے ان جعلی مولویوں نے مذہب کا غلط استعمال کرکے لاکھوں سادہ لوگوں کو گمراہ کر رکھاہے! بجائے سیدھا راستہ دکھانے کے، یہ ان سےایسے کام کرواتے ہیں جو کہ دین اور عقل دونوں کے خلاف ہیں.
وفاقی وزیر نے کہا کہ علماء پر معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری ہے نہ کہ اس میں فتنہ فساد برپا کرنے کی۔
اس قبل گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پر طنزیہ شاعری کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا تھا کہ ’ہم کو معلوم ہے دھرنے کی حقیقت لیکن ، دل کے خوش رکھنے کو فضلو یہ خیال اچھا ہے۔
ہم کو معلوم ہے دھرنے کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو فضلو یہ خیال اچھا ہے
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 1, 2019
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 2 دن کی مہلت دیتے کہا تھا کہ یہ مجمع قدرت رکھتاہےکہ وزیراعظم کوگھرسےگرفتارکرلے،ادارے2دن میں بتادیں موجودہ حکومت کی پشت پرنہیں کھڑے۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی تنقید،حکومت کو2 دن کی مہلت
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے مقدس نام پر لوگوں کو ورغلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا، عمران خان عالمی سطح پر ناموسِ رسالت ﷺ کا دفاع کررہے ہیں، ہم اپنے جان و دل سے ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے۔