اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

جعلی شناختی کارڈ کیس میں ملوث 9ملزمان کی عدالت میں پیشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل کیس میں نادرا کے ڈپٹی اسٹنٹ ڈائریکٹر،اسٹنٹ ڈائریکٹر،اے ایس آئی سمیت 9 ملزمان کوعدالت میں پیش کردیاگیا۔

ملزمان کوسینئر سول جج ویسٹ عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ان میں ڈپٹی اسٹنٹ ڈائریکٹر قمر ندیم،اسٹنٹ ڈائریکٹر رحمن محمود بٹ،اے ایس آئی منور حسین بلوچ،سہولت کار زر علی،ویجیلنس آفیسر محمد فہیم،چار افغان بهائیوں محمد امین،نور خان،اکبر خان اور انور خان شامل تھے۔

اس موقع پر.تفتیشی آفیسر کاکہناتھا کہ ورکنگ دن کم ہونے کی وجہ سے تفتیش کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ چاہئیے، ملزمان کی جانب سے وکیل کا کہناتھا کہ ملزمان نے کوئی جعلی شناختی کارڈ نہیں بنائے اورنہ ہی ملزمان سے تاحال کوئی شناختی کارڈ ملے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ملزم محمد فہیم ویجیلنس کا کام کرتا ہے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں. ملزمان کی جانب سے وکیل نے بتایا کہ گل نار نامی خاتون کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا اور جس خاتون کو استعمال کیا گیا اس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔

وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر تشدد کر کے اے ڈی جی کا نام لینے پر دباؤ ڈال رہا ہے .تفتیشی افسر نے اس موقع پربتایا کہ ہم نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ایجنٹ ملزم وسیم کالیا انسانی اسمگلنگ جسے گهنائونے کام میں ملوث ہے.نادرا سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں