تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جعلی نرس نوزائیدہ بچہ چھین کر فرار، والدین دیکھتے رہ گئے

بوگوٹا : کولمبیا میں نومولود بچے کے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، میڈیری اسپتال میں جعلی نرس والدین نے نوزائیدہ بچہ چھین کر فرار ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے معروف اسپتال میڈیری میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود کو نرس ظاہر کیا اور والدین کے ہاتھ سے بچہ چھین پر فرار ہونے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لگے کیمرے میں واقعے کی ویڈیو محفوظ ہوگئی، جسے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ موقع دیکھ کر نومولود کو جیکٹ میں چھپا کر اسمگل کرنے لے جارہی تھی، سیکیورٹی عملے نے گیٹ پر روکا تو ملزمہ نے خود کو نرس لیڈی جوہاننا ڈیز بتایا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمہ اسپتال کے چھٹی منزل پر گئی اور متاثرہ والدین سے کہا کہ اسے بچے کو کچھ ضروری ٹیسٹ کےلیے لے جانا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ نے بچے کو زبردستی والدین سے لیا اور باہر لے آئی اور پھر بچے کو سفید کوٹ میں لیٹنے کے بعد اپنی جیکٹ میں چھپا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تمام سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ہوکر جب اسپتال کی آخری چیکنگ پوائنٹ پر پہنچی تو گارڈ نے شک کی بنا پر اسے روک کر تلاشی اور اس دوران اس کی جیکٹ سے نوزائیدہ بچہ برآمد ہوا۔

جعلی نرس نے پکڑے جانے پر واپس اسپتال کے اندر دوڑ لگائی اور والدین کو جلدی سے ان کا بچہ لوٹا دیا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے تاہم سیکیورٹی حکام نے اسے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -