اشتہار

جعلی پیر کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، سفاک ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ : جعلی پیر 15 سال کی لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد پانچ ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا,لڑکی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق چینیوٹ سے تعلق رکھنے والا جعلی پیر 15 سالہ لڑکی کو پھلا پھسلا کر اپنے ساتھ دور دراز واقع جنگل لے گیا اور اسے ذبردستی 5 ماہ تک اپنے ہمراہ رکھا اور اس دوران لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا.

پانچ ماہ تک جعلی پیر کی قید میں رہنے والی لڑکی موق پاتے ہی جنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے والدین کے ہمراہ تھانے پہنچ کر اپنے ساتھ ہونے والے مظالم پر اغواء اور زیادتی کی رپورٹ درج کرائی.

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ننکانہ کے علاقے سے جعلی پیر کو حراست میں لے لیا ہے اور تھانے میں تفتیش کا عمل جاری ہے جب کہ ملزم کے خلاف جلد چالان عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا.

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں اور وہ کئی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری سے معصوم لوگوں کو انصاف ملنے کی توقع ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں