The news is by your side.

Advertisement

جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں تعویز دینے کے بہانے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کلری کے رہائشی عامل احمد علی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر جعلی عامل احمد علی سے تعویز لینے گئی تھی، تعویز کے بہانے عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سے جعلی عامل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں لودھراں کے علاقے چک نمبر386 ڈبلیو بی میں جعلی عامل نے جنات نکالنے کے لیے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

پولیس کے مطبق خاتون کے سر میں درد تھا اور ساس عامل کے پاس لے گئی تھی جہاں عامل نے خاتون پر تھپڑوں اور ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں