فیصل آباد : جعلی پیر نے مریدنی کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مریدنی نے اپنی بیٹی کوخدمت کے لیے پیرکے گھر بھیجا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جعلی پیر کی سولہ سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس سامنے آگیا، چک جُھمرہ کی رہائشی خاتون نے اپنی بیٹی کو چارماہ پہلے پیرشکیل کے اہلخانہ کی خدمت کےلیے گھر بھیجا تھا۔
جہاں جعلی پیر لڑکی کو گھر میں قید رکھ کرمبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بناتارہا تاہم موقع ملنے پر لڑکی فرار ہو کر والدین کےپاس پہنچ گئی۔
متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ درج کرادیا، پولیس حکام نے بتایا ملزم جعلی پیر شکیل فرارہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وزیرسوشل ویلفیئرسہیل شوکت بٹ نے سی پی او سے رابطہ کیا اور فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مظلوم خاندان کوتحفظ،انصاف کےتقاضے پورے کئے جائیں، بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
VO