تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جعلی پولیس آفیسر بن کر تاجر کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

ممبئی : بھارت میں جعلی پولیس آفیسر بن کے تاجر کو اغواء کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے مغوی کے گھر جاکر تاوان کی رقم وصول کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں شیام سندر نامی ملزم نے فرضی آئی پی ایس افسر بن کر گجرات کے ایک تاجر کو چرج گیٹ میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے اغوا کرلیا۔

گجرات کا مغوی تاجر کسی کام سے اس علاقے میں آیا ہوا تھا اور مذکورہ ہوٹل میں قیام پذیر تھا، ملزم نے گجرات میں مغوی تاجر کی رہائش گاہ پر جاکر اس کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان کی رقم وصول کرلی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم نے اس سے قبل مدھیہ پردیش میں ایک واردات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -