جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک کا جنون جعلی پولیس اہلکار اور جعلی صحافی کو جیل کی سلاخوں تک لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس یونیفارم میں خود کو صحافی ظاہر کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوسر باز کوگرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون جعلی پولیس اہلکار اور جعلی صحافی کو جیل کی سلاخوں تک لے گیا، الفلاح پولیس نے نوسرباز عاطف جمال عرف وکی بابو کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے کہا کہ ملزم پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم ویڈیوز میں خود کو پولیس اہلکار ظاہرکرتا تھا۔

- Advertisement -

کئی ویڈیوز میں ملزم خود کو صحافی بھی ظاہر کرتا تھا، ملزم کی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

توحید رحمان نے کہا کہ ملزم ویڈیوز میں ظاہر کرتا تھا جیسے تھانے میں بیٹھ کر کام کررہا ہو، ویڈیوز میں ملزم کو کسی اسپاٹ پر ایزلائیو دیتے دیکھا جاسکتا ہے نوسرباز ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں