جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والا ملزم پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس اہلکار بن کر اندرون سندھ اور بلوچستان سے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق عیدگاہ تھانے کی حدود میں جعلی پولیس اہلکار کو پکڑا جس کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ اور چھینے ہوئے روپے برآمد ہوئے۔

ملزم محمد بشیر شہریوں کو دھمکا کر پیسے بٹورتا تھا۔ اس نے کئی بار سول اسپتال میں اندرون سندھ اور بلوچستان سے آنے والوں کو ڈرا کر پیسے لوٹے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

چند روز قبل گلشن اقبال میں پولیس موبائل میں آکر ڈکیتی کرنے والے ڈی ایس پی کو بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ  پولیس نے لٹیروں کی مدد کرنے والے مقامی شہری کو بھی دھر لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے موبائل کی نمبر پلیٹ میں بھی ٹیمپرنگ کی تھی، ملزمان نے پان شاپ میں لوٹ مار کی مالک نے موبائل پہچان لی تھی۔

ملزم عباس نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ گلشن کا رہائشی ہوں، پولیس موبائل سے میرا کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مجھے سامنا موبائل میں رکھنے کا کہا تھا۔

پولیس کو ملزم نے بتایا تھا کہ میں سمجھا پولیس والوں کی مدد کر رہا ہوں، موبائل میں آکر ڈکیتی کرنے والوں نے چالاکی دکھائی تھی سمجھ نہیں سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں