تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی شہزادے کے روپ میں لوگوں کو لوٹنے والے کولمبین نوسرباز کو 18 سال قید

واشنگٹن: امریکا کی عدالت نے کولمبیا کے ایک نوسرباز کو سعودی شہزادے کا روپ دھار کر لوگوں کو لوٹنے اور ان کے ساتھ فراڈ کرکے کروڑوں ڈالر جمع کرنے کے الزام میں 18 سال چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔

عرب ٹی وی کے مطابق 48 سالہ کولمبین نوسرباز کا اصل نام انتھونی ہے مگر وہ امریکا میں شہزادہ سلطان بن خالد آل سعود اور کبھی عمر آل سعود کے جعلی ناموں کے ذریعے لوگوں سے فراڈ اور دھوکے کرتا رہا ہے۔

انتھونی گینیاک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پیدا ہوا مگر اس کے والدین نے 1977 میں اس وقت امریکی شہریت اختیار کی تھی جب انتھونی کی عمر بہت کم تھی۔

ملزم کو امریکی پولیس نے 2017 میں سفارتی نمبر پلیٹ والی ایک لگژری کار چلاتے ہوئے حراست میں لیا تھا، وہ زیادہ تر مہنگی گاڑیاں انٹریٹ پر ویب سائٹ سے خریدتا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا: تاجروں کو لوٹنے والا جعلی سعودی شہزادہ گرفتار

کولمبین نوسرباز لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے خلیجی ملکوں کے بینکوں کی جعلی دستاویزات اور چیک بکس دکھاتا اور یہ ظاہر کرتا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں 60 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم موجود ہے۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ وہ انشورنس کمپنیوں، بینک کریڈٹ کمپنیوں، ہوٹلوں، دکانوں اور دیگرکے ساتھ دھوکا کیا۔

انتھونی نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو ایک سعودی شہزادے کے روپ میں پیش کرتا، ایک شہزادے کی طرح پرتعیش زندگی گزارتا اور سفر کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتا اور خود کو شہزادہ ظاہر کرنے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر مخصوص علامت بنا رکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -