جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نواز شریف کی ایک اور ویکسینیشن کا جعلی اندراج، محکمہ صحت نے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ فرار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا تھا، جس کی خبر منظر عام پر آتے ہی حکام نے تحقیقات شروع کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے نام پر ایک ویکسی نیشن کا اندراج بھی ڈیلیٹ کیا گیا، محکمے نے جعلی اندراج سے متعلق ایف آئی اے کو ایک اور درخواست لکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر دوسری ویکسین کا اندراج تین اکتوبر کو کیا گیا تاہم اندراج کے فوری بعد ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ‌ پرجعلی کرونا ویکسین اندراج کروانے والے کا نام سامنے آگیا

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، جو کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ملازم ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں