بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

ٹائیگر شروف کو قتل کرنے کیلیے اسلحہ اور رقم ادا کرنے والے شخص کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پولیس نے بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے قتل کیلیے اسلحہ اور 2 لاکھ روپے کی رقم ادا کیے جانے کی جھوٹی خبر پھیلانے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ منیش کمار سوجیندر سنگھ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کا فلمی کیریئر خطرے میں پڑ گیا

پیر کے روز منیش کمار سوجیندر سنگھ نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو فون کر کے بتایا کہ سکیورٹی کمپنی ٹریگ کے کچھ لوگ ٹائیگر شروف کو مارنے کیلیے نکل گئے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس نے کنٹرول روم کو یہ بھی بتایا کہ میں نے سکیورٹی کمپنی کو ٹائیگر شروف کو قتل کرنے کیلیے اسلحہ اور دو لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔

فون کال کے فوراً بعد پولیس اور دیگر سکیورٹ ادارے حرکت میں آگئے تاہم تحقیقات میں پتا چلا کہ منیش کمار نے کنٹرول روم کو غلط خبر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے ریاست پنجاب کے علاقے کپورتھلا سے حراست میں لیا۔ اس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ ممبئی میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کرتا ہے اور کمپنی کی جانب سے تنخواہ نہ ملنے پر بدلہ لینے کیلیے پولیس کو غلط خبر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں