منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرونا ویکسین کا جعلی اندراج اور ضیاع، عدالت نے فریقین کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں کرونا ویکسین کے جعلی اندراج اور ضیاع کے خلاف کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کرونا ویکسین کے جعلی اندراج اور ویکسین ضائع کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین جعلی ویکسین کا اندراج کرتے رہے ہیں، محکمہ صحت کے اہلکاروں نے مردہ افراد کو بھی ویکسین لگا دی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ کرپٹ افراد نے انتہائی قیمتی کرونا ویکسین ضائع کی، محکمہ صحت کے افسران کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کرونا ویکسین ضائع کرنے اور جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں