منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی اور سیالکوٹ ائرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پرجعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اویس اقبال نامی مسافر پرواز نمبر ای کے 621 سے اٹلی جا رہا تھا۔ جس کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی وزٹ ویزہ لگا ہوا تھا۔

- Advertisement -

ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جعلی ویزا 30لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا، بعد ازاں شفٹ انچارج اسد ضمیر نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کارروائی میں کراچی ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا، سجاد علی نامی مسافر برازیلین پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔

مسافر فلائٹ نمبر کیو آر610کے ذریعے برازیل سے کراچی پہنچا تھا، ملزم کے پاس برازیل کا جعلی پاسپورٹ تھا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں