تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ صارفین کو واٹس ایپ کے جعلی سپورٹ اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے جو کہ صارف کریڈٹ کارڈ کی تفصیل اور موبائل پر موصول ہونے والا چھ ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف ایپ کے سپورٹ اکاؤنٹ کے پیغامات ہیں جب کہ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں۔

Fake WhatsApp Support Accounts Are Duping Users, Stealing Their Personal Data

اسکرین شاٹ کے مطابق اصل اکاؤنٹ ‘واٹس ایپ سپورٹ’ کے نام سے ہوگا جب کہ جعلی پر کوئی بھی نمبر ہوسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر اس قسم کا کوئی بھی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراً اس اکاؤنٹ کو ‘بلاک’ کرکے ‘رپورٹ’ کریں تاکہ واٹس ایپ اس کے خلاف کارروائی کرے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ اکاؤنٹس آپ کو صرف واٹس ایپ سپورٹ کے نام سے پیغامات بھیجیں، یہ آپ کے کسی جاننے والے کے نام سے منسوب بھی میسج کرسکتے ہیں لہٰذا احیتاط برتیں۔

Comments

- Advertisement -