جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دہشت کی علامت بنی چڑیل کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : خان پور کے علاقہ غریب آباد میں ایک ماہ سے دہشت کی علامت بنی چڑیل عوام کے ہتھے چڑھ گئی ، پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ نقلی چڑیل کا بہروپ کسی عورت نے نہیں بلکہ مرد نے بدلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے علاقے غریب آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے چہرے پر میک اپ سجائے دلہن کے روپ میں گھنگرو چھنکا کر سڑکوں پر پھرنے اور علاقہ کے لوگوں کو خوف و ہراس کا شکار کرنے والی نقلی چڑیل کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

- Advertisement -

اہل علاقہ کے مطابق پکڑی جانے والی نقلی چڑیل انڈین ڈراموں کی طرز پر چہرے پر اوور میک اپ کرکے پاؤں میں گھنگرو باندھ کر رات کو سڑکوں پر نکل آتی ، جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوتے اور بھاگ جاتے تھے اس نقلی چڑیل کے خوف کے مارے لوگوں نے رات کو گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔

گزشتہ شب چند نوجوان نے مختلف مقامات پر خفیہ ناکے لگا کر پہرہ دیا تو نقلی چڑیل پکڑی گئی، جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جب اس نقلی چڑیل کی تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ کوئی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے، جو اس بہروپ میں لوگوں کو خوفزدہ کر کے علاقہ سے بکرے چوری کی وارداتیں کرتا تھا جس کی شناخت عمران ولد قمر دین کے نام سے ہوئی۔

جٹکی بستی کا رہائشی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں