تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی

روٹرڈیم: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

روٹرڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں وکرم جیت، کوپر اور ایڈورڈز کی نصف سنچریاں رائیگاں، نیدرلینڈ کی ٹیم 315 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز ہی بناسکی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر 65 ،65 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3،3 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں  کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ کپتان بابر نے 74 رنز بنائے، شاداب خان نے 28 گیندوں پر 48 اور سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 314 تک پہنچایا جو کہ آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے وین بیک اور ڈی لاڈے نے 2،2 اور کنگما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -